قران پاک میں عذاب کے کئی واقعات موجود
جوانسانوں کے نافرمانی پرعذاب نازل کی درناک کہانی بیان
کرتے ہیں۔
اٹلی میں موجودہ نیپلز کے علاقے میں آج سے تقریباً 19 صدیاں قبل ماﺅنٹ ویسوﺅیئس نامی آتش فشاں پھٹ پڑا اور آتشی راکھ تقریباً 20 میل کی بلندی تک فضا میں اٹھنے کے بعد قریبی شہروں پامپے اور ہیرکولینیم پر آگری۔ ہزاروں لوگ لاوے اور آتشی راکھ تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ صدیوں بعد جب ماہرین آثار قدیمہ نے بدقسمت شہروں کی کھدائی کی تو پتھروں کی 25 میٹر دبیز تہہ کے نیچے دبا ہوا شہر اور اس کے مکین مل گئے۔آتش فشاں کی ٹنوں کے حساب سے راکھ نے انسانوں کو زندہ درگور کردیا تھا۔ کوئی اپنے گھر میں راکھ تلے دب گیا تھا تو کوئی بازار میں خریداری کرتے ہوئے زندہ دفن ہوگیا تھا۔ دونوں شہروں کے گلیوں بازاروں، کھیتوں کھلیانوں اور سڑکوں چوراہوں پر دبنے والے ہزاروں انسان مجسموں کی صورت میں دریافت ہوئے۔ ان مجسموں کی صورت میں بدقسمت انسانوں کی قدرتی آفت سے بچنے کی آخری کوششیں اور ان کے دردناک تاثرات ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگئے تھے۔