کچی پیاز سے نکلنے والا عرق پھیپھڑوں کے بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔جس کی وجہ سے دمے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔پیاز کے اندر پایا جانے والا تھائیو سلفینیٹThiosulphinate بھی دمے کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پیاز سے دمے میں افاقہ
اگر دمے کے مریض کو پیاز اور مولی کا رس ایک چائے کا چمچہ اور ادرک کا عرق دو چائے کے چمچ باقائدگی سے لیں تو انہیں خاصہ افاقہ ہو سکتا ہے۔یہ تمام اشیاء بلغم میں کمی کرتی ہیں اور دمے کے مریضوں کے لیے مفید ہیں۔
پیاز کینسر اور نیند کے لیے بھی مفید
پیاز میں سلفر کے ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچائو میں مدد دیتے ہیں۔پیاز ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جنہیں نیند نہیں آتی۔لال پیاز میں کوئر سٹینquercetin
ایک مرکب پایا جاتا ہے جو نیند لانے میں مددد دیتا ہے۔