دونوں ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں‎

Waseem Haider

وسیم ساحل
تبدیلی واقعی  آنے والی ہے ۔عمران خان کے دوست اور
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےدوست کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئےبالآخرشادی کا فیصلہ کر ہی لیا۔ ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے لئے شیخ رشید نے لندن میں مقیم (ن) نامی شادی شدہ لڑکی کو پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا راولپنڈی منتقل ہو جائیں ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ(ن) نامی پاکستانی لڑکی کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہے اور لندن میں اپنا ایک بیوٹی کلینک بھی چلا رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران شیخ رشید کی اس لڑکی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق اسی خاتون نے گفتگو میں کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے ان کی دوستی ہےاور انہوں نے انہیں پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں اور وہ انہیں لندن کے معیار کا بیوٹی کلینک بنا کر دینے کے لئے تیار ہیں مگر اس پر تا حال غور کررہی ہیں ۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک اچھے انسان ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آنے والے دنوں میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں