ٹنڈہ نیند آور اور دماغ کے لیے مفید سبزی

حکیم لقمان حاکم
اس سبزی کا مزاج سرد ہے ۔ہاتھوپائوں کی گرمی دور کرتا ہے اور پیشاب کی جلن بھی دور کرتا ہے۔گرمی کے بخار میں ٹنڈہ مفید ہے۔یہ قدرے دیر سے ہضم ہوتا ہے ا سلیے اس میں کالی مرچ زیرہ اور ہاضم اشیاء ملانی چاہیئں۔دماغ کو فرحت و طاقت دیتا ہے۔اس کے اوصاف کدو سے ملتے جلتے ہیں۔خون کی گرمی کو کم کرتا ہے۔
اجزاء
پروٹین کلوفارم اور وٹامن سی اس کے خاص اجزاء ہیںاور اس کا مزاج سرد تر ہے۔چنے کی دال اور گوشت کے ساتھ پکا کر کھانا بھی مفید ہے۔
علاج
جسمانی کمزوری اورلاغری کو دور کر کے جسم کو موٹا تازہ کرتا ہے۔حرارت کو اعتدال پر لاتا ہے اور بخار کو ختم کرتا ہے۔ٹنڈے ہمیشہ تازے اورنرم پکانے چائیں۔بلڈپریشر کو کم کرتے ہیں۔بیماروں کو بیماری کی حالت میں یہ سالن پکا کر کھلانا مناسب ہے۔یہ نیند لانے کے ساتھ ساتھ کدو کی طرح دماغی خشکی دور کرتا ہے۔دماغ کو طاقت و فرحت دیتا ہے۔
احتیاط
یہ بلغم پیدا کرتا ہے ا سلیے اسے پکاتے وقت زیرہ سفید اور کالی مرچ ضرور ملا لیں۔برسات میں ٹنڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔سرد مزاج لوگوں کے لیے ٹنڈہ مفید نہیں ہے۔

ٹنڈہ نیند آور اور دماغ کے لیے مفید سبزی“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں