ممبئی : (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ) یکم مئی ٢٠١٥ء کی شام یومِ تاسیس مہاراشٹرا اور عا لمی مزدور دن کے موقع پربھاشا اکیڈمی ممبئی اور حیا چیر یٹیبل اینڈ ویلفئر سوسا ئٹی ممبئی کی جانب سے ممبئی کے ملت نگر (اندھیری ویسٹ) میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس مشاعرہ میں بحیثیت بحیثیت چیف گیسٹ عالی جناب ابو عاصم اعظمی(صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا) نے شرکت فرمائی جبکہ عالی جناب سُہیل لو کھنڈوالا ( سابق ایم ایل اے)’ عالی جناب مصطفی پنجابی (جنرل سیکر یٹری مجروح اکیڈمی)’ عالی جناب کر شنا پرساد( ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ممبئی) نے بحیثیت مہمان خصوصی مشاعرہ میں شرکت فرمائی۔تمام مہمانان ‘ مدعومعززین کا بھاشا اکیڈمی کی فائونڈرڈائریکٹر محترمہ لتا حیا اور کنو ینر مشاعرہ مسٹر نردیش آفتاب نے استقبال کیا۔اس موقع پر جناب اشہد غزنوئی صاحب کو مولانا شبلی ایوارڈ سے اور نوجوان کنو ینر جو پہلی مرتبہ کنو ینر شپ کر رہے تھے ” ینگ کنو ینر ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ملت نگر میںپہلی بار منعقد ہونے والے اس خوبصورت مشاعرہ کی نظامت عالمی شہرت یافتہ ناظم جناب انور جلال پوری نے فرمائی۔مشاعرہ میں شہد غزنوی ‘عبد ا لا حد ساز’قیصر خالد’ڈاکٹر مہتاب عالم’ندیم شاد دیو بندی ‘راجیش جو ہری’قاسم امام’عبید اعظم اعظمی’ عالم نظامی’اسد بستوی’نو نیت ہو لڑ’عبداللہ راہی’اطہر شکیل’ سُہانا ناز اور پر گیہ وکاس نے اپنا کلام سُنایا جسے سا معین نے کافی پسند کیا اور خوب داد و تحسین سے نوازا۔خاص طور پراہلیان ملت نگر نے محترمہ لتا حیا اور کنو نیئر مشاعرہ نردیش آفتاب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملت نگر میں مشاعرہ کا عظیم الشان انعقاد کیا۔ محترمہ لتا حیا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اُردو کی ترقی کے لئے یہاں آئندہ سال بھی اسی جگہ اسی تاریخ کو مشاعرہ کا انعقاد کریں گی بشرطیکہ اہلیان ملت نگر کا تعائون ان کو حاصل رہے۔ اس موقع پر ایک سونئیر کا جناب ابو عاصم اعظمی صاحب کے ہا تھوں اجراء کیا گیا۔