برنلے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لیگ برطانیہ اوریورپ کراچی میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے انتہائی افسوس اورہمدردی کا اظہارکرتی ہے۔اور حکومت پاکستان سے توقع کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد سواقعہ کے ذمہ دارافراد کو کیفر کردار تک پہنچاکر عوام اکااعتماد بحال کرے۔ان خیالات کا اظہار کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسیین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ کراچی میں بہاری آپریشن کا نتیجہ لگتا ہے۔لیکن ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن کی بحالی کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہ اکہ کچھ لسانی اور مذہبی تنظیمیں بھی ایسی سرفرمیوں میں ملو ث ہیں۔جبکہ بیرونی ہاتھوں کے ملوث ہونے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہرپاکستانی کا فرض بنتاہے کہ وہ اپنے ارد گرد ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے۔اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس سلسلے میں مدد کرے جو ملک میں امن نافذ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈاکٹر مسفر حسین برنلے
برطانیہ