’سٹاک ہوم(عارف کسانہ نمائدہ خصوصی) لوگوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کو کم کرنے اور امن اور محبت کی فضا کو فروغ کے لیے سویڈن کے ایک شمالی شہر سندوال میں ایک روزہ ثقافتی میلہ دوست کی پارٹی کے عنوان سے منعقد ہوا ۔ اس تقریب کے منتظم صحافی حافظ عمران تھے ۔ مختلف ممالک کے نوجوانوں، بچوں، بزرگ، مرد اور خواتین بڑی تعداد نے
شرکت کی۔ سویڈش لوگوں کے علاوہ ویت نام، پاکستان، افغانستان، شام . سوڈان، جاپان، تیونس، بنگلا دیش، کردستان، سری لنکا، فلپائن، فلسطین، اریٹیریا، ملائیشیا،جاپان، صومالیہ اور دیگر ممالک کے لوگوں نے تقریب میں بھر پور حصہ لیا۔ اوراپنے اپنے ممالک کے رواتی کھانے پیش کیے۔ حافظ محمد عمران نے بتایا کہ ہم سب دوست ہیں اورا یک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اسی نعرے کو دوست کی پارٹی میں آنے والے افراد نے بلند کیا اور مختلف ممالک کی روایتی رقص بھی پیش کیے جبکہ بچوں نے سرخ، سبز، بھورا، نیلا، پیلا اور سفید چھ رنگوں سے رنگیں ہوئیں شاخوں پر لگے ہوئے مختلف غباروں کو پکڑ کر ڈانس کیا اور تقریب سے خوب لطف اندوذ ہوئےـ
اس تقرین کا اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا۔ ـ ہمارا مقصد تعصبات اور نسل پرستی کو ختم کرتے ہوئے مل کو معاشرے میں محبت کا پیغام پھیلانا ہے۔ ـ حافظ عمران نے کہا کہ پہلی تقریب میں بارش کے دوران جس طرح لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ نہ صرف یورپ بلکہ پوری دنیا میں لوگوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کو کم کرنے اور محبت اور امن کو فروغ دینا چاہتے ہیںـ انہوں نے کہا کہ انہیں سویڈن کے مختلف شہروں سے پیغام آئے ہیں کہ وہ وہاں بھی ایسی ہی اہتمام وہاں بھی کریں۔دوست کی پارٹی اب ایک احساس اور خوشبو بن چکی ہے جو سندس وال سے سویڈن کے مختلف شہروں جبکہ دوسرے ممالک میں بھی پھیل جائے گی ۔ تقریب کے منتظمین نے انتظامات میں تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔