اوسلو(عقیل قادر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ نے سوسائٹی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گذشتہ دنوں ایک مشترکہ باربی کیوپارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے اراکین نے شرکت کی ۔ باربی کیو پار ٹی میں شرکت کرنے والوں میں سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ ، جنرل سیکریڑی عقیل قادر، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق، انتظامیہ کے خصوصی رکن چوہدری مظہر حسین، مشاورتی بورڈ کے اراکین میں سابق صدرسوسائٹی اقبال اختر خان، ریاض احمد، راجہ فیاض ، سابق جنرل سیکریڑی اصغر علی شاہد، راجہ عاشق حسین، ڈاکٹر شکیل احمد، راجہ علی احمد اور سابق جنرل سیکریڑی یوسف خان شامل تھے۔ باربی کیو پارٹی کا انعقاد ناروے کے خوبصورت شہر درامن کے مضافات میں واقع سیلنگ میں کیا گیا ۔ باربی کیو پارٹی کے انعقاد میں سب سے اہم رول اقبال اختر خان ، چوہدری اسماعیل سروراور راجہ عاشق حسین نے ادا کیا اور انکی ان کاوشوں کو تمام احباب نے خوب سراہا۔جہاں پر قدرت کے حسین نظاروں سے سب احباب خوب لطف اندوز ہوتے رہے وہاں پر پاکستانی آموں اور چائے سے بھی احباب نے مزے اڑائے۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 3 رکنی وفد نے سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے ممبران سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل DFA کے ڈائریکٹر جی۔ایم ملک نے کی جبکہ وفد میں حافظ عابد کشمیری اور ناروے کے معروف دینی سکالر علامہ نور احمد نور شامل تھے۔