نارویجن شہریوں کے نام محکمہء ٹیکس کا پیغام

محکمہء ٹیکس نے پچھلے سال کے ٹیکس کارڈز صارفین کے لیے جاری کر دیے ہیں ۔تاہم صارفین اپنے ٹیکس کی واپسی یا مزید ادائیگی سے معلومات چیک بھی کرسکتے ہیں۔سن دو ہزارپندرہ میں صارفین کے لیے قوانین برائے معذوری الائونس اور ذاتی الائونس تبدیل کر دیے گئے تھے۔اس لیے ایک نئے ٹیکس لگانے کے پیغام کے بجائے صارفین اپنے ٹیکس کے گوشوارے خود چیک کر سکتے ہیں۔اس طرح اگلے سال کے ٹیکس کے حساب کی معلومات کوبھی چیک کیا جا سکتا ہے۔
ہر نارویجن شہری کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا ٹیکس پیغام ضرور چیک کر لیں تاکہ مختلف اضافی ادائیگیوں سے بچ جاسکیں۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ جو اعداد و شمار بھیجے گئے ہیں وہ درست ہیں۔ورنہ آپ کے ٹیکس کے واجبات غلط بھی ہو سکتے ہیں۔یہ پیغام محکمہء ٹیکس کے ایڈمنسٹریٹر Mariken Holterمیریکن ہولٹر نے نارویجن شہریوں کے نام جاری کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں