بچوں کی سوشل ویب سائٹ‎

وسیم ساحل

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ بچے زیک نے جب فیس بک پراپنا اکاؤنٹ بنایا تو اس کے والد نے یہ اکاؤنٹ بند کروادیا۔ جب اس نے دو باراکاؤنٹ بنایا توپھرایسا ہی ہوا۔اس کے بعد  زیک نے فیصلہ کرلیا کہ وہ بچوں کے لیے فیس بک کی طرح سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائے گا۔ یہ طے کرنے کے بعد زیک نےاپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنائی ۔ سائٹ بنانےکے لیےزیک نےاپنے بڑے بھائی سے پچیس سو ڈالر بہ طور قرض لیے اور دیگر بچوں کے ساتھ مل کر اپنی ویب سائٹ بنانے کے کام میں جُٹ گیا۔ آخرکار گروم سوشل کے نام سے بچوں کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ وجود میں آگئی، جسے زیک اور اس کے ساتھیوں کے تصور سے کہیں زیادہ پذیرائی ملی اور سائٹ کے لاؤنچ ہونے کے صرف 9 دن کے اندر 49  ہزار سے زیادہ بچوں نے اس سائٹ کو جوائن کیا۔۔

گروم سوشل ایک بلامعاوضہ سائٹ ہے، جو 17 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس سوشل ویب سائٹ پر بچوں کی دل چسپی کا تمام سامان موجود ہے۔ سائٹ پر بچے مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور فنی فوٹوز اور اس نوعیت کی دیگر دل چسپیاں اس سائٹ پر بچوں کے لیے موجود ہیں۔ بچوں کے سوشل میڈیا سائٹس پر مختلف قسم کے خطرات درپیش ہوتے ہیں، ایسے میں ایک ایسی سائٹ، یعنی گروم سوشل، جو بچوں نے بچوں کے لیے بنائی ہے وقت کی ضرورت تھی، جسے بڑے محسوس نہ کرسکے مگر ایک بچے نے یہ کام کر دکھایا۔ زیک کی بنائی ہوئی سائٹ گروم سوشل ایک ایسی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے جو بچوں نے بچوں کے لیے بنائی ہے۔

K
اپنا تبصرہ لکھیں