جماعت اسلامی ہندحلقہ دہلی و ہریانہ کے تحت جعفرآباد،منگول پوری اور بلبھ گڑھ میں عید ملن پروگرام
نئی دہلی (پریس ریلیز )جماعت اسلامی ہندحلقہ دہلی و ہریانہ کے تحت آج نیو جعفرآباد مشرقی دہلی میں عید ملن کا پروگرام منعقد ہوا ۔جس میں مولانا رفیق قاسمی سکریٹری جماعت اسلامی ہندنے صدارت فرمائی۔آپ نیکہا کہعید خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہے نیزمسلمان اسے شکر کے طور پر مناتے ہیں ۔ برادران وطن کو خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کیلئے قرآن مجید کو اسی مہینے میں نازل کیا ۔یہ قرآن انسان کی ان تمام ضروریات کو پورا کرتی ہے جو روزمرہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔نیز اچھے برے کی تمیز سکھاتی ہے۔ساتھ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔لہذا توجہ طلب پہلو یہ ہے کہ جب انسانوں کو پیدا کرنے والا ایک خدا ہے تو دنیا میں ہدایتیں الگ الگ کیسے ہو سکتی ہیں ۔آپ نے یہ بھی کہا کہ یہ قرآن صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ ہم اور آپ سب کا ہے لہذا اسے ضرور پڑھیں اور اسے سمجھنے کی کوشش کریں ۔
اسی نوعیت کا پروگرام بلبھ گڑھ ہریانہ میں سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند محمد جعفر کی صدارت میں ہوا۔ اور منگول پوری مغربی دہلی میںعبدالوحید امیر حلقہ دہلی و ہریانہ کی صدارت میں پروگرام منعقد ہوئے ۔جس میں برادران وطن کی کشیر تعداد موجود تھی اوربطور خاص منڈت رام کھلاڑی کے علاوہ ناظم علاقہ سہیل قاسمی ،خلیق الزماں اوروارث حسین سکریٹری شعبہ دعوت موجود تھے ۔
صدارتی خطاب میں امیر حلقہ دہلی و ہریانہ عبدالوحید نے کہا یہدنیا کسی حادثے کی بنا پر وجود میں نہیں آئی ہے بلکہ ربِ اعلی نے ایک منصوبے کے تحت بنایا ہے ۔یہ سورج ،چاند،ستارے ،کہکشاں ،زمین ،آسمان ،آگ ،پانی یہ سب اس کی نشانیوں میں سے ہیں اور ان سب چیزوں میں ہمارے لئے نصیحت موجودہے ۔
سماجی کارکن سری کلیان سنگھ نے کہا کہ ہم سب کو اس طرح کے پروگرام کرتے رہنا چاہئے جس سے سماجی ہم آہنگی اوربھائی چارے کا ماحول پروان چڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پڑوسی کسی تکلیف میں ہو تو ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے والدین کی خدمت کی تاکید کی ہے اس کو بہت سراہا اور کہا کہ ہمیں اسلام کی اخلاقی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔
سماجی کارکن چندر پال بھاردواج نے کہا کہ دراصل ہماری فکر میں خرابی آگئی ہے جس کی وجہ سے ہم لوگوں کی عزت نہیں کرتے ہیں ۔مذہبی کتابوں میں لوگوں کی عزت کی تعلیم دی گئی ہے۔
سماجی اور سیاسی کارکن شریمتی سدھا شرما نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام خواتین کے بھی جگہ جگہ ہونے چاہئے۔ چونکہ سماج کی تشکیل میںخواتین کا بھی بڑااہم رول ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں کے ساتھ ساتھ باپ کا ایک خاندان کی ترقی میں کافی اہم رول ہوتا ہے اس لئے والدین کو چاہئے کہ اپنے نسل کی تربیت امن و آمان خیر خواہی کا جذبہ پیدا کریں ۔
برادران وطن کی خواہش پر قرآن مجید کے نسخے مع ترجمہ پیش کئے گئے ۔
(میڈیا انچارج )
فلاح الدین فلاحی
دعوت نگر ،اوکھلا ،نئی دہلی ،جامعہ نگر
09211382663
Bilkul Drust Allah Rab ul Izzat ne har Makhloq ko aik mansoobey ke teht takhliq kia hai. Mazahib ke darmiyan mubahisey se hamahangi ko frogh miley ga aur Haq aur sach ki baat ko panapney aur parwan charhney ka moqa mil sakey ga …..
Raja Muhammad Attique Afsar
Peshawar
جی ہاں عتیق صاحب مذہبی مباحث ایک صحت مند رجحان ھے اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔۔۔اس طرح حقیقتیں منکشف ہوتی ہیں۔