اوسلو(عقیل قادر) اوسلو میں مختلف تنظیموں کی طرف سے ایک کلچرل اور سپورٹس میلہ جس کو Play for peace کا نام دیا گیا تھا انعقاد کیا گیا جس میں بولی ووڈ کی اداکارہ ماہیما چوہدری، ایشہ کومیکار جب کہ کرکٹ کی دنیا سے سنَت جاشیریہ، مصباح الحق، مہیت شرما، یونس خان، عبدالرازاق، عمر اکمل، عامر سہیل، عمران نذیر، مہیش روات اور میوزک کی دنیا سے انگلینڈ سے رویچ کلہ، منک ای، ناروے سے ناد جی، عمیر جیلانی اور پاکستان سے فزانے شرکت کی جبکہ دنیا کے تمام مذاہب کے نمائندوں نے امن کا پیغام دیا جبکہ نارویجن سیاستدانوں کی بڑی تعداد بھی اس میلہ میں شریک رہی۔ نارویجن پاکستانی لڑکیوں کی تین ٹیموں نے پہلے کرکٹ کا میچ کھیلے اور پھر بعد میں نارویجن کرکٹ ٹیم اور پاکستان، انڈیا اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ میلہ میں نوجوان، بچے اور خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی اورخوب انجوائے کیا