ربیعہ بد ر
اوسلو
اوسلو
حرم میں کرین کے گرنےکاتو اک بہانہ تھا
کل شام جو حرم میں بچھڑگئے
وہ چہرےاور بھی نکھر گئے
وہ جو گھروں سے چلےتھے
سب سے خود معافیاں مانگ کر
سب دین لین خود کلئیر کرکے
مکہ پہبچ کر
ابھی صرف چند منٹ پہلے
خانہ کعبہ کےسامنے
پہلی دعا کی ھوگی انہوں نے
بھیگی آنکھوں کےساتھ
طواف مکمل کرلیاھوگا
مقام ابراھیم پر نفل بھی اداکرلیےھونگے
اچھی طرح سیر ھوکر
زم زم بھی پیا ھوگا
صفی پر، مروی پر
قبلہ رو کھڑےھوکر
دعا بھی کرچکےھونگے
مکہ کے اندر
خانہ کعبہ کی حدودمیں
بیت اللہ کی آغوش میں
احرام کی حالت میں
وہ سب باوضوبھی ھونگے
جب رب نے انکو بلا لیا
ان سبکو اپنابنالیا
ہاں
مقدر ھے اپنااپنا
نصیب بھی اپنااپنا
ھاں
ساری دنیا سےآئےھوئے
18لاکھ عازمین حج نے
حرم میں جنازہ پڑھاھوگاانکا
امام کعبہ کےپیچھے
اور وہ سر زمین مکہ پر
بیت اللہ کی دھرتی پر
احرام کا کفن لیکر
زم زم سےغسل پاکر
حرم کی آغوش میں
ھمیشہ کےلیئےدفن ھوگئے
جسےچاھا درپہ بلا لیا
جسےچاھا اپنابنالیا
یہ بڑےکرم کےھیں فیصلے
یہ بڑےنصیب کی بات ھے.