ناروے۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات پر اوسلو میں تعزیتی کانفرنس

14aug1114aug5514aug66اوسلو(عقیل قادر) ناروے میں پاکستانیوں کی معروف تنظیم 14 اگست کمیٹی ناروے اور ڈائیلاگ فور پیس (Dialogue for peace ) کے چیئرمین اور سابق ایم پی اے اوسلو اسمبلی عامر جاوید شیخ نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات پر ایک تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں اوسلو میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تعزیتی کانفرنس میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اوسلو کی معروف سماجی و ادبی شخصیت صوفی محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات کا سن کر شدید دکھ اور صدمہ پہنچا ہے جسٹس جاوید اقبال نے نہایت خلوص کے ساتھ قانونی اور ادبی حلقوں کی خدمت کی ہے۔ سابق ایم پی اے عامر جاوید شیخ نے جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے اور انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے کہا کہ جسٹس ریٹائر ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات سے قوم ایک فلسفی، تجزیہ کار اور قانون دان سے محروم ہو گئی ہے سیاست پر تجزیہ اور دسترس میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ تعزیتی کانفرنس سے مفتی اعظم ناروے مفتی زبیر تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ قانونی اور ادبی خدمات سر انجام دی ہیں ہم دانشور، عظیم قانون دان اور ایک سچے پاکستانی سے محروم ہو گئے ہیں ، انہوں نے ڈاکٹر جاوید اقبال کے دراجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تعزیتی کانفرنس میں شریک دیگر خواتین و حضرات نے بھی ڈاکٹر جاوید اقبال کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی مغفرت کے لیے دعا کی۔

14aug3314aug22

اپنا تبصرہ لکھیں