امن نوبل پرائز نہ دینے کا مشورہ.۔۔فیصلہ آج صبح گیارہ بجے۔۔۔۔۔

امن کا نوبل پرائز اس سال جرمنی کی وزیر اعظم Angela Merkelاینجلا یا پادری موسائی زیرائیMussie Zerai میں سے کسی ایک کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ آج جمعہ کے روز گیارہ بجے تک اس بات کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا کہ اس سال کا امن نوبل پرائز کس ہستی کو دیا جائے۔
لیکن ڈینش اخبار میں ایک صحافی Zach Khaduduنے لکھا ہے کہ اس سال امن کا نوبل پرائز نہ دیا جائے۔ڈنمارک کے اخبار میں جمعہ کی خصوصی اشاعت میں شامی پناہ گزینوں کے با رے میں لکھا گیا ہے۔
ڈینش اخبار کے صحافی کے مطابق اس سلسلے میں کئی ہیرو اور بھی ہیں جنہیں امن کا نوبل پرائز دیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت حاالات کے پیش نظر یہ ایوارڈنہیں دینا چاہیے۔یہ بات صحافی نے ڈینش اخبار میں لکھی۔دو ہزار دس میں ایک چینی لیو زیوبو Xiaobo نے ایک بینر پر خالی کرسی لکھ کر بین ال اقوامی توجہ حاصل کی تھی۔اسی طرح کی ایک خالی کرسی بھی دنیا کی آفتوں کے بارے میں سیاسی لیڈروں کو بیدار کر سکتی ہے۔
لیکن نوبل کمیٹی کی نئی سربراہ کاسی کلمین Kaci Kullmann Five جمعہ کے روز جب نوبل پرائز ہاؤس کی عمارت میں آئیں گی تو وہ ضرور ایک نام منتخب کریں گی۔
جبکہ جرمن وزیر اعظم اینجلاء اور پادری موسائی دونوں ہی نہائیت پسندیدہ ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آج یہ اہم فیصلہ کس کے حق میں کیا جاتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں