آصف پلاسٹک والا
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
موبائل: 9323793996
ربانی ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی11-
موبائل: 9323793996
آج معاشرے میں ہر جگہ بگڑ ہی بگڑ ہے، وجہ یہ ہے کہ ہم دینی ماحول سے دور ہیں۔ آپ بازار سے کوئی چیز خریدیں اس کے ساتھ ایک گارنٹی کتاب ضرور
ہوتی ہے جس میں اس کے استعمال کی ترکیب بتائی جاتی ہے اور یہ وارننگ بھی دی جاتی ہے کہ استعمال میں کم و بیش کی صورت میں اس کے کیا نتائج رونما ہونے والے ہیں۔ اگر آپ موبائل خریدتے یہں تو اس میں طریقہ اور وارنٹی کارڈ ہوتا ہے۔ کار، اسکوٹر خریدتے ہیں تو کتابچہ میں بتایا جاتا ہے، اس کی لائف کتنی ہے اس کی رفتار کتنی ہے، کتنی اسپیڈ محفوظ ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ کس طرح کرنی چاہیے، اس کی مرمت کہاں ہوگی۔ آپ دوا یا ٹانک خریدتے ہیں تو ڈبے بوتل پر ترکیب استعمال درج ہوتا۔ ٹی وی کمپیوٹر الیکٹرونک چیزیں خریدنے پر بھی طریقہ استعمال لکھا ہوتا ہے۔ یہ آپ کی حفاظت اور ہونے والے نقصان سے بچانے کے لیے ہوتا ہے۔
اللہ پاک نے جو کائنات کا خالق و مالک ہے اس نے انسان کو بھی بنایا ہے اور اپنے رسول اور کتابوں کے ذریعہ ہدایات پہنچائی ہے کہ انسان اگر مرد ہے تو اسے دنیا میں کس طرح رہنا چاہیے اور عورت ہے تو کس طرح رہنا چاہیے۔ شادی شدہ ہے تو گھر والوں کے ساتھ، ماں باپ کے ساتھ، بھائی بہن کے ساتھ اور ماں باپ کو اولاد کے ساتھ کیسے رہنا چاہیے۔ دوستوں اور ملنے جلنے والوں ، پڑوسی ، رشتے داروں کے ساتھ کیسے رہنا چاہیے۔ مسلم معشرے میں بچہ پیدا ہوتا ہے، کان میں اذان دی جاتی ہے، مدرسہ جانے لگتا ہے تو قرآن شریف پڑھا کر تاق میں لپیٹ کر رکھ دیا جاتا ہے۔ میری ملت اسلامیہ سے گزارش ہے کہ قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھے اس میں زندگی جینے کا سلیقہ موجود ہے۔ اپنے آپ کو سچا ، پکا اور اچھا مسلمان بنائیں۔