یو ویک کالج نے ملکہ سونیا کا پرائز جیت لیا

یو ویک کالج نے ملکہ سونیا کا پرائز جیت لیا
یو ویک کالج نے اسکول میں بہتر ین تعلیمی ماحول اور طلباء کی اعلیٰکارکردگی اور بہترین پر فارمنس کا انعام جیت لیا۔سوموار کے روز ملکہ سونیا نے یو ویک کالج میں بہترین تعلیمی ماحول بنانے کی خوشی میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور مشہور آرٹسٹ Eli Hovdenak. کی ایک قیمتی پینٹنگ کے ساتھ اڑھائی لاکھ کراؤن مالیت کا چیک بھی دیا۔
یو ویک کالج واسکول میں ایک ایسے ماحول کو فروغ دیا گیا جس میں طلباء کو تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ شخصیت کے نکھارکا بھی پورا پورا موقع ملتا ہے۔یہ بات جیوری سربراہ Torbj248rn R248e Isaksen تھور بیورن نے کہی۔
اسی اسکول کو وزارت صنعت و حرفت کی جانب سے بھی اعلیٰ کارکردگی کا انعام دیا گیا ہے۔ملکہ سونیاء کا پرائز آئندہ دس برس تک دیا جاتا رہے گا۔یہ چوتھا موقعہ ہے کہ یہ انعام ایک تعلیمی ادارے کو دیا جار ہا ہے ۔وزیر صنعت و حرفت ایساک کا کہنا ہے کہ ایک ایسا اسکول جہاں تمام طلباء بھرپور تعلیمی فوائد سے بہرہ مند ہو کو تشکیل دیں کوئی آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اسکول میں طلباء کی رہنمائی کے لیے ساٹھ افراد کام کر رہے ہیں جبکہ نئے آنے والے طلباء کو مکمل رہنمائی دی جاتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں