نارویجن ہسپتالوں میں کینسر کی دو نئی ادویات منگوانے کی اجازت

نارویجن اہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کی زندگی طویل کرنے کے لیے دو نئی ادویات متعارف کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔یہ امیون تھراپی ادویات malignant melanoma کے مرض میں مبتلاء مریضوں کے لیے موثر ثابت ہوں گی۔اوسلو یونیورسٹی کے ریڈیم ہسپتال میں ڈاکٹر اسٹائنر کے مطابق یہ دوا malignant melanoma کے مرض میں مبتلاء مریضوں کے مرض میں افاقہ دے گی۔یہ کینسر کے علاج میں ایک اچھی پیش رفت ہے۔ابتداء میں حکومت نے یہ دوا بہت مہنگی ہونے کی وجہ سے منگوانے سے انکار کر دیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں