اسلامی شناخت اور دلیپ کمار کا اعزاز

اسلامی شناخت اور دلیپ کمار کا اعزاز
فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار کو اس سال ۲۶؍ جنوری کو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت ویبھوشن حکومت ہند نے ڈکلیئر کیا جو ایک شاندار تقریب میں انہیں نئی دہلی میں دینے والے تھے البتہ ضعیفی اور بیماری کی وجہ سے دلیپ صاحب دہلی نہیں جا سکے۔ اس وجہ سے بھارت کے صدر شری پرنب مکھرجی کی طرف سے یہ ایوارڈ لیکر مرکزی وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ دلیپ صاحب کے بنگلے پر تشریف لائے اور ان کے سپر د کیا۔ جس کی تصاویر ہندستان کے سبھی زبانوں کے اخبارات میں خصوصی طور پر صفحہ اول پر شائع ہوئی ہیں ایک چیز جو نہایت ہی نمایاں ہے اور تصویر میں ہر قاری بڑی آسانی سے دیکھ سکتا ہے وہ یہ کہ دلیپ صاحب کے بنگلے کی دیوار پر قرآن کی آیت والی فریم آویزاں ہے اور یہ بات دلیپ صاحب کے اسلام سے جڑے رہنے کا ثبوت ہے ویسے بھی اپنے جوانی کے دنوں میں موصوف جمعہ کا اہتمام اور روزوں کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ ورنہ آج کل نام و شہرت ہونے کے بعد لوگ باگ دین سے دوری اختیار کر لیتے ہیں یا پھر دین بیزاری کا مظاہرہ کرتے ہیں قارئین کو پتہ ہو گا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بنگلوں میں پوجا پاٹ ہوتی ہے اور یہ دونوں خان اپنے انٹرویوز میں اس چیز کا فخر سے اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان سبھوں کو دلیپ صاحب جیسے بزرگ عظیم فنکار سے کچھ سبق لینا چاہیئے اور اسلام کی طرف رجوع ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ ہم یہ تحریر اصلاح معاشرہ کیلئے فکر مند ہونے کی وجہ سے اشاعت کیلئے بھیج رہے ہیں۔
ہاشم احمد چوگلے
روہا ، ضلع رائے گڑھ
۹۲۲۱۴۲۳۵۲۴

اپنا تبصرہ لکھیں