جنوبی روگے لینڈ کے کیمپ Rogaland. کی-Tysvar countyتھیسوار کاؤنٹی میں چالیس پناہ گزینوں نے دوسرے کیمپ میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں دوسرے کیمپ کی جو تصاویر دکھائی گئی تھیں وہ انہیں پسند نہیں آئیں۔اس کیمپ سے نقل مکانی کی وجہ یہ تھی کہ محکمہء امیگریشن کا اس کیمپ کا معاہدہ ختم ہو چکا تھا۔ خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق اس کے بعد پولیس نے پناہ گزینوں سے گفتگو کے لیے ترجمان کی مدد حاصل کی جس کی وجہ سے کئی لوگ وہاں سے نقل مکانی کے لیے آمادہ ہو گئے۔
اس کیمپ میں پینسٹھ افراد تھے۔یہ کیمپ ایک موٹل میں تھا جو کہ کرائے پر حاصل کیا گیا تھا جنوب مغربی پولیس دسٹرکٹ کے پولیس اہلکار ہاکون نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پناہ گزینوں کو منتقل کرنے کے لیے بس لائی گئی مگر انہوں نے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا کیونکہ انکے خیال میں انیں ایک عام کیمپ میں منتقل کیا جانا تھا۔مگر وہ ایک رہائش تھی۔ان پناہ گزینوں میں شام،افغانستان عراق اور ایران کے لوگ شامل ہیں۔
فورس پناہ گزین کیمپ میں بدھ کی رات لڑائی جھگڑے میں دو افراد گرفتار ہوئے تھے جبکہ ایک بچے پر تشدد کے سلسلے میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔اس کیمپ کی تصاویر میڈیا میں آ چکی تھیں۔جنہیں دیکھنے کے بعد ان لوگوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا تھا۔جبکہ بائیس افغانی افراد بس میں بیٹھ گئے تھے۔
NTB/UFN