پچھلے سال ا ٹھارہ ہزار کے لگ بھگ لوگوں کو نارویجن شہریت کے کاغذات جاری کیے گئے

  • نارویجن محکمہء امیگریشن نے اپنے ہوم پیج پر پچھلے سال مختلف ممالک کے افراد کی فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں یہ دکھایا گیا ہے کہ یہاں کس کس ملک کے کتنے افراد کو مستقل رہائشی ویزے جاری کیے گئے ۔ان ممالک میں صومالیہ سب سے پہلے نمبر پر ہے ۔یہاں تین ہزار ستاسی 3,087 افراد کو رہائشی ویزے جاری کیے گئے۔دوسرے نمبر پر ایرتھریا Eritrea ہے یہاں کے دو ہزار چار سو چھ 2,406 افراد کو رہائشی ویزے جاری کیے گئے۔جبکہ افغانستان تیسرے نمبر پر ہے۔یہاں کے ایک ہزار ایک سو اکتالیس 1,141 افراد کو رہائشی ویزے جاری کیے گئے۔
    جبکہ سن دو ہزار پندرہ میں شام سے آے والے کل تین سو چون 354 پناہ گزینوں کو ناروے میں رہائشی ویزے جاری کیے گئے۔ناروے کا مستقل رہائشی ویزہ حاصل کرنے والے افراد یہاں جتنی دیر چاہیں رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں۔جبکہ ایسے افراد کو ملک بدر بھی نہیں کیا جاتا۔
    NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں