آو کہ پاکستان کو مزید مسائل سے بچائیں اور موجودہ مسائل کے حل میں اپنے وطن کی مدد کریں
ہم چند خواتین نے یورپ میں پاکستان کے ٹرائیبل ایریا کے لوگوں کے لیے تنظیم بنائی ہے جسکا مقصد ان بہادر اور محب وطن پاکستانیوں کو مسائل کی اس دلدل سے نکالنا اور بہتر مستقبل کی طرف بھرپور مدد کرنا ہے
ہمارے ارباب اختیار حسب معمول غفلت کی نیند سو رہے ہیں ورنہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ائے روز قبائیلی نوجوان نسل کے جذبات سے کو ئی بھی باشعور اور باہوش لوگ چونکتا ضرور کہ ہم ایک اور نسل کو بلوچستا ن کے نقش قدم پر چلنے پر مجبو ر کر رہے ہیں۔
ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کی وجہ سے آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ کہلاتا ہے یہی نہیں بلکہ روس ہو یا نیٹو کو شکست دینا صرف (آئی ایس اائی ) کا یا چند سو غیر ملکی جہادیوں کا ہی کارنامہ نہیں ان میں ہزاروں قبائیلوں کا خون شامل ہے اس لیے ہم پورے پاکستان اور خاص کر میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کے اپنا فرض پہچانیں اور انصاف کریں ۔
صرف ۲۰۰۱ سے لیکر آج تک ۰۰۰،۹۰ پاکستانی شہیدوں میں کتنے سو فوجی شہید اور بے گھر ہوئے یقیناً فوجی شہید تو ہوئے اور ان
کی وطن کے لیے قربانی پرہم سب فخر کرتے ہیں مگر اُنکے خاندانوں کے مسائل کا ازالہ بھی باخوبی کیا جاتا ہے کسی فوجی بھی کے خاندان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مگر ان تاریک راہوں میں مارے جانے والے قبائیلوں اور انکے بے گھر اور بے در لوگوں کے لیے حکومت کے ارباب اختار کیا کرتے ہیںَ ؟؟؟
صرف اُن کے نام پر دنیا بھر سے اربوں کا فنڈ وصول کرکہ اپنے مقاصد پر خرچ کرنا جسکا ۱۰ فیصد بھی وہ ان لوگوں پر مجبوراٌ
خرچ کرتے ہیں کہ ان کو دنیا کو بھی تو جواب دینا ہوتا ہے ۔
لہذا ہم عوام کو ہی اب کچھ کرنا ہوگا خصو صأ میڈیا کو!
ہم بہت جلد( اُسلو، ناروے) میں ایک انٹرنیشنل سیمنار منعقید کرنے والے ہیں جسمیں یہاں پر بیشتر ممالک کے ایمبسیڈر اور پاکستانی ایمبسڈر کی شمولیت یقینی ہے۔ اور ہمارا فوکس ٹرائبل یوتھ کے لیے سکالرشپ ، تعلیم اور امن کے لیے آئیورنس کمپین میں تعاون کے حصول کی بھرپور کوشیش کرینگے
اسلیے ہماری گذارش ہے کہ اس سلسلے میں ہر طرح کا تعاون اور اپنی آرا سے ہماری ویب سائیٹ کے ای میل کے ذرئعے رابط کریں
ہم کو یقین ہے کہ پاکستانی عوام اور میڈیا ہماری آواز کو ضرور سنے گا۔
شکریہ
زیب محسود