بائیس سالہ نوجوان کو پولیس نے چار ہفتے کے لیے حوالات میں بھیج دیا گیا ہے ۔اس نے شاہی خاندان اور وزیر اعظم ارنا سولبرگ کو دھمکی دی تھی۔اس شخص کی ماہ جنوری میں عدالت میں مقدمہ کی تاریخ تھی مگر یہ شخص عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ہی ارجنٹینا فرار ہو گیا تھا۔جیسے ہی وہ ناروے واپس آیا اسے دوبارہ گرفتار کرکے ریمانڈپہ بھیج دیا گیا۔پولیس سیکورٹی سروس کے سینیرمشیر مارٹن Martin Bernsen کا کہنا ہے کہ اسکی گرفتاری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
اس پر لگائی گئی فرد جرم کے مطابق ملزم نے شاہی خاندان اور ارنا سولبرگ کو بم سے حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
NTB/UFN