ٹنگڑی کے لفظی معنی ٹانگ اڑانا کہ ہیں۔۔۔بچپن میں کھیل کود کے دوران ایسا اکثر ہوا کرتا تھا ۔۔۔کوئی آپ سے اچھا بھاگ رہا ہو تو اسے ٹنگڑی اڑا کہ گرا دیا جاتا تھا۔۔۔مگر اسوقت(ماضی) بچپن بچپن ہوتا تھا ۔۔۔کپڑے جھاڑتے ہوئے اٹھتے اور پھر دوڑنا شروع کردیتے تھے۔۔۔اگر آج کی بات کریں تو آج توکھیل کھیل میں کیا کچھ ہو جاتا ہے،کچھ ڈھکا چھپا نہیں۔۔۔کھیل کھیل اورمذاق مذاق میں آج جان تک لے لی جاتی ہے۔۔۔جب لوگ ایک دوسرے کو برداشت کرتے تھے، لحاظ کرتے تھے۔۔۔ایک دوسرے کی عزت ہوتی تھی۔۔۔مگر آج کچھ نہیں بچا ۔۔۔نہ بچپن آج بچپن ہے۔۔۔نہ کھیل آج کھیل ہیں۔۔۔بچپن سے ہی ایک بے ہنگم زندگی بچوں کو وراثت میں مل رہی ہے۔۔۔تعلیم کا دباؤ۔۔۔کمپیوٹر۔۔۔اسمارٹ فونز۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔ہم بھولے نہیں ہمارا اصل موضوع ٹنگڑی ہے۔۔۔ٹنگڑی در حقیقت ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔۔۔ٹنگڑی سے گرنے والا، منہ کہ بل گرتا ہے۔۔۔اور اگر سنبھلنے کا موقع نہ ملے توچوٹ کی شدت کا اندازہ تقریباً ہم سب ہی لگا سکتے ہیں۔۔۔کیونکہ ایسا کم و بیش سب کہ ساتھ ہی ہوا ہوگا۔۔۔
ہماری عملی زندگیوں میں کوئی نہ کوئی شخص ایساضرور ہونا چاہئے جو ہمیں شتر بے مہار کی مانند بھاگنے سے باز رکھے۔۔۔گاہے بہ گاہے ہماری سمت درست کرتا ہے۔۔۔کہیں جذبات کی روش میں بہنے سے باز رکھے۔۔۔ایسے لوگوں کو بابا جی بھی کہا جاتا ہے۔۔۔کہیں انہیں پیر کے منصب پر بھی فائز کیا گیا۔۔۔مگر جو لوگ ایسے لوگوں کی صحبت اختیار نہیں کرتے تو وہ گرتے پڑتے رہتے ہیں؟۔۔۔نہیں قطعی نہیں۔۔۔قدرت نے انسان کہ ساتھ رحمت کہ فرشتے لگائے ہوتے ہیں۔۔۔جو انہیں کسی نہ کسی صورت میں اگاہی دیتے رہتے ہیں۔۔۔
جب آپ زمانے کی تلخیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرنے کہ لئے تیار ہوجاتے ہیں۔۔۔جب آپ کے اندر لوگوں کی نفرت کا الاؤ اپنے عروج پر جل رہا ہوتا ہے۔۔۔جب تمام امیدیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔۔۔۔اور آپ زندگی جیسی نعمت ، زحمت لگنے لگتی ہے ۔۔۔اب آپ کو اس زندگی سے پیچھا چھڑانے میں ہی انپی آفیت نظر آرہی ہوتی ہے۔۔۔ایسے میں کوئی آپ کو ٹنگڑی دیتا ہے اور وہ ٹنگڑی ان تمام منفی خیالات کہ چراغوں کو گل کردیتی ہے۔۔۔کسی نے آپ کو اللہ کی رحمت کااحساس دلایا ہے۔۔۔مایوس وہ ہوتا ہے جس کا رب نہیں ہوتا ۔۔۔پھر آپ ایک گہری سانس لیتے ہو اپنے کپڑے جھاڑتے ہو ۔۔۔اس ٹنگڑی دینے والے کا شکریہ ادا کرتے ہو(جو شائد آپ سے معافی کی اسدعا کر رہا ہو)۔۔۔پھر سے تمام مصائب سے نبرد آزما ہونے کہ لئے تیار ہوجاتے ہو۔۔۔
اس مضمون کہ توسط سے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ۔۔۔ٹنگڑی دینے والوں کی قدر کیجئے یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی زندگیوں کو راہ راست پر رکھتے ہیں۔۔۔راستے کی اونچ نیچ سے آگاہ رکھتے ہیں۔۔۔راستے کہ پیچو خم سے شناسائی دیتے ہیں۔۔۔سرد گرم سے بچنے کہ طریقے بتاتے ہیں اور غلطیوں پر ٹوکتے ہیں۔۔۔یہ ٹنگڑی دینے والے قدرت کہ تائینات کردہ لوگ ہوتے ہیں۔۔۔یہ ٹریفک کہ اشارے( سگنل) کی طرح ہماری زندگی کہ روڈ پر نصب ہوتے ہیں۔۔۔ہم سب جانتے ہیں اشارے( سگنل) کی پابندی نہ کرنے والا ایک نہ ایک دن حادثے کا شکار ہو ہی جاتاہے ۔۔۔قدرت اپنے خاص بندوں کہ راستے میں ہی ایسے ٹنگڑی دینے والوں کو بیٹھا دیتی ہے۔۔۔ایسے سگنل نصب کردیتی ہے۔۔۔اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو پہچانئے اور انکی عزت کیجئے۔۔۔یہی ٹنگڑی دینے والے پیر بھی ہیں، باباجی بھی ہیں۔۔۔انکو حلےئے سے نہیں انکی باتوں سے پہچاننا ہوگا۔۔۔کیونکہ ہم سب کو ایک ایک ٹنگڑی دینے والا درکار ہے۔۔۔