بڑے لوگوں کے اقوال
پیشکش اردو فلک ڈاٹ نیٹ
عنوان صلاحیت
ہم یہ تو جانتے ہیں کہ ہم کیا ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہم کیا بن سکتے ہیں؟
شیکسپیر
دنیا میں دو قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو اپنی قابلیت پر بہت ذیادہ یقین رکھتے ہیں۔دوسرے وہ جو اپنی حقیقی صلاحیتوں کا بہت کم اندازہ لگاتے ہیں۔پہلی قسم کے لوگ ناکامیوں پر مایوس ہو جاتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے لوگ اپنی کامیابیوں پر اظہار حیرت کرتے ہیں۔
برٹرنڈ رسل
عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہم اپنی صلاحیتوں کی حدود کو جاننے اور پہچاننے لگتے ہیں۔
فروڈ
جب تک تم کوشش نہ کرو تم نہیں جان سکتے کہ تم کیا کر سکتے ہو۔
سائرس
صلاحیتوں کو استعمال کرو پوشیدہ صلاحتیں شہرت کا باعث نہیں بنتیں۔
ارسماس
ہر شخص کی ایک قیمت مقرر ہے اور یہ قیمت وہ صلاحیت متعین کرتی ہے جو اس میں موجود ہےَ
مقولہ
دنیا کے بازو با صلاحیت افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
ہومز