فریدرکستاد شہر کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایک اسی سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کرنے اور لابسٹر فش کو پکڑنے کے جرم میں Firearms Act. کے تحت سزا سنائی گئی۔اس شخص کو زندگی بھر کے لیے مھلی کے شکار پر پابندی لگا دی گئی جبکہ پچاس دن کی جیل کی سزا بھی دی گئی۔
پچھلے سال محکمہء ماہی گیری کے ایک انسپیکٹر نے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں تئیس کیکڑوں کا شکار کرتے ہوئے پکڑ لیا۔پھر اسی سال دوبارہ اسی شخص نے ممنوعہ وقت میں مچھلی کا شکار کیا۔عدالت نے اس شخص کو غیر قانونی طورر پر مچھلی کا شکار کرنے اور بغیر لائسنس کے بندوق رکھنے کا الزام لگایا۔مگر اس شخص نے اعتراف جرم نہیں کیا۔
عدالت نے بار بار جرم کے ارتکاب کو قانون کے احترام کے منافی قرار دیا اسلیے اس سے مچھلی کے شکار کا حق لے لیا اور بیس ہزار کراؤن کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
NTB/UFN