پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنے کی ممانعتاور سگریٹ نوش۔۔

رسول اللہ ﷺ نے پیاز اور لہسن سے منع فرمایا ،جو کوئی ان دونوں کو کھائے تو مسجد کے قریب نہ آئے،اور فرمایا،اگر تم نے انہیں کھانا ہی ہے تو انہیں پکا کر ان کی بو مار لو۔کیونکہ اس سے فرشتوں کو بھی ایذا پہنچتی ہے۔
شیخالبانی فرماتے ہیں کیا کسی کے تصور میں یہ بات آ سکتی ہے کہ سگریٹ پینے والے پیاز و لہسن کے حکم میں داخل نہیں؟سب کو معلوم ہے کہ سگریٹ کی بدبو پیز و لہسن کی بو سے کہیں ذیادہ اذیت ناک ہوتی ہے۔ان دونوں کے کھانے میں کوئی ضرر بھی نہیں جب کہ سگریٹ پینے کے بہت سے نقصانات ہیں اور کوئی فائدہ نہیں۔
اگرکسی کو مرض کی بناء پر لہسن یا پیاز استعمال کرنا پڑتا ہو تو وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد آ سکتا ہے۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے سیّد نا مغیرہ بن شعبہ کو جو سینے کے ایک مرض کی بنا پر لہسن کھا کر مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آئے تھے معذور قرار دیا تھا۔
صفحہ نمبر ۷۱۱
نماز نبوی

اپنا تبصرہ لکھیں