باعث افتخار انجینئر افتخار چودھری
اور آج بھی مجبور ہے اس کی حرمت بچا لیجئے۔اسے صحافت سے دشمنی کے گند میں نہ رگیدیں۔دیکھ لیجئے گا اس واقعے کے بعد اسے کوئی بڑا چینیل اٹھا لے گا اس لئے کہ اس کے ایک کلپ نے اس کی ریٹینگ بڑھا دی ہے۔اس کی ریٹینگ تو چڑھ گئی مگر نسوانیت کا ریٹ کم ہو گیا۔اپنی ماں بہن بیٹی کی اخلاقی پیمانوں میں وزن نہ کم ہونے دیجئے۔عورت زندہ باد۔
اور وہ بھی ایک بیٹی تھی چاہے اس کی زبان میں تلخی تھی اس کے منہ پر مارا گیا تھپڑ در اصل ایک نیا اشارہ ہے کہ ہم لوگ اب ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں مرد و زن برابر ہیں پہلے پہل میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ جس سیٹ پر کوئی خاتون بیٹھی ہوئی ہوتی تھی وہاں کوئی مرد نہیں بیٹھتا تھا اب تو خواتین کھڑی رہتی ہیں کوئی پوچھتا نہیں۔سوال جو میں چھیڑنے جا رہا ہوں وہ یہ نہیں کہ کہ پولیس والے نے اسے جائز یا ناجائز مارا سوال یہ ہے کہ ہم اتنے ایڈوانس ہو چکے ہیں کہ مرد اور عورت کو برابر سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔مرد غلطی کرے تو اسی وقت سزا اور عورت کرے تو اسے بھی فورا جواب۔
حضور غلطی پر تھپڑ نہیں مارا گیا بلکہ اس بے حس شخص نے ایک کمزور عورت پر ہاتھ اٹھایا یہ سورما میں دیکھتا کہ اس عورت پر ہاتھ اٹھاتا جس کے ساتھ اس کے ایک دو باڈی گارڈ ڈرائیور ہوتے۔اسے اس لئے مارا گیا کہ یہ ایک غریب کی بیٹی تھی اسے علم تھا کرائے کا کیمرہ مین بھی اس کا ساتھ نہیں دے گا۔
؛لوگوں کے خیالات پڑھ کر دل پریشان ہوا اور مارو اس کو فلاں مک کو یہ میڈیا ہے ہی اس قابل۔یہ وہ لوگ ہیں جو رات ۳ بجے چاند ماری کر کے سوتے ہیں اور دن کے ۲ بجے اٹھ کر ناشتہ مانگتے ہیں۔انہیں علم ہی نہیں کہ گھر سے نکلنے والی عورتوں کے کیا مسائل ہیں ۔کیا کسی کو علم ہے کہ ٹی وی پر اینکرز حضرات سے کیا کیا مطالبہ ہوتا ہے لڑائی کروا دو ریٹینگ چاہئے اس غریب کی بچی کو بھی یہی کہا گیا تھا کہ جاؤ ماحول بنا دو تمہاری رپورٹنگ تمہیں اونچا لے جائے گی۔کیا کیا عجیب تبصرے دیکھے ایک صاحب بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں اس ویب پیج کا منشاء اور مقصد ہی ہے کہ اس قوم کو لڑا دو مسلک کے نام پر انہوں نے فرمایا ہے اس کا فلاں مسلک سے تعلق ہے بہت ہی اچھا ہوا اس سلوک کی مستحق تھی۔یارو ایسا نہ کرو میں ۲۰۰۴ میں ملائیشیا گیا وہاں ایک گائڈ ہمیں دی گئی نوجوان بچی تھی صبح سے رات گئے تک ہمارے ساتھ رہتی تھی ایک دن میں نے پوچھا بیٹا تمہارا گھر بار نہیں ہے اتنا کہنا تھا کہ وہ رونا شروع ہو گئی میں نے پوچھا تو کہنے لگی ہاں ہے میرا مرد سارا دن گھر میں ہوتا ہے دوستوں کے ساتھ جواء کھیلتا ہے میں مزدوری کرتی ہوں اور اسے بھی کھلاتی ہوں۔لڑکی نے مجھ سے پوچھا آپ کی بیوی بھی کام کر تی ہے میں نے کہا وہ بھی بہت کام کرتی ہے مگر گھر میں۔یہ معاشرہ کدھر سے کدھر نکل رہا ہے۔ہم نے اسے احترام نسوانیت سے عاری کیا تو یاد رکھئیے کل ہماری بیٹی کو بس میں بیٹھنے کی کوئی جگہ نہیں دے گا کوئی اسے عزت نہیں دے گا۔وہ مکینک کا کام بھی کرے گی اور دیگر سخت کام بھی اس لئے کہ ہم نے اس برابری کا لالچ دیا ہے اگر برابری کا لاچ دیا ہے تو اس سے برابری کی سختیاں اور مشقتیں بھی تو کرائی جائیں گی۔
مجھے کہنے دیجئے کہ بعض اوقات میری تحریر میری سوچ بہت سوں سے مختلف ہو تی ہے ایک ہفتہ ہو گیا ہے انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونی والی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک خاتون چیختی اور چلاتی ہے۔ایک پولیس والا وہاں کھڑا ہے مادھو بنا ہوا اور تھوڑی دیر میں ایک تھپڑ اس خاتون کے منہ پر پڑتا ہے۔ اس سے پہلے یہ سنائی دیتا ہے تمہارے گھر کوئی ماں بہن نہیں۔دیکھئے روایات اور قدریں کس قدر بدل گئی ہیں ہم اس منہ زور میڈیا سے بدلا لے رہے ہیں ایسا میڈیا جس میں بھرتی ہونے کا کوئی معیار نہیں جس بیچارے کے ہاتھ کیمرہ لگا چڑھ دوڑا۔اسے صحافت کی اے بی سی کا علم نہیں۔میں ایک عرصے سے ضیاء شاہد اور ان جیسے بڑے مالکان سے درخواست کرتا رہا ہوں خدا را اس قوم پر رحم کیجئے کوئی انسٹی ٹیوٹ کوئی ادارہ بنائیے جہاں طلباء صحافت سیکھ سکیں۔لیکن لگتا ہے خرچے والی چیزیں کسی کو نہیں بھاتیں۔خبریں سے تو اب بھی امید ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد جہاں اس کے پاس بہترین جگہیں ہیں وہاں ان کلاسز کا اجراء کرے ۔تا کہ صحافتی دنیا میں جو کمی رہ گئی ہے اسے دور کیا جا سکے۔
ان اداروں کے مالکان تو خود ٹھاٹھ سے رہتے ہیں کاغذوں میں ان کی تنخوا ہ اس ایڈیٹر کے برابر ہوتی ہے جس بیچارے کو کئی کئی ماہ ملتی بھی نہیں ہے۔ایک بار ایک اخبار کا رپورٹر بننے کا شوق چڑھا میں نے مالک سے پوچھا خانصاحب میں جو فاکس یہاں جدہ سے(اس وقت جدہ میں ٹھا) پاکستان فیکس کروں تو آٹھ ریا لگتے ہیں یہ پیسے کون دے گا ۔فرمایا چودھری صاحب ساڈے نمائیندے سانوں وی کھواندوں نے تھ آپ وی مزے کردے نیں(چودھری صاحب ہمارے نمائیندے ہمیں بھی کھلاتے ہیں اور خود بھی)
یہ تو حال ہے اور میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا یہ لوگ محلوں کے مالک بن گئے۔آپ نے کوئی کیس پکڑا خبر چلائی بندہ چور تھا عطائی تھا ڈاکو تھا وہ مالک کے پاس پہنچ گیا ااس سے مک مکا ہو گیا نمائیندہ فارغ چور پھر اپنی جگی۔چھاپہ فلاں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا نتیجہ کیا نکلا رپورٹر بے عزت اس کا ہمارے اخبار سے کوئی تعلق نہیں۔کسی کی عزت خاک میں مل گئی مالک کو کیا اس کے پیٹ میں تو حرام چلا گیا۔سب کچھ چلتا ہے مگر خدا را اس ساری لڑائی میں عورت کا احترام نہ مرنے دیجئے۔میں نے بہت سے صحافی دیکھے جو اس واقعے پر عورت سے ہونے والے سلوک کی حمائت کر رہے ہیں۔عورت کل بھی مجبور تھی اور آج بھی مجبور ہے اس کی حرمت بچا لیجئے۔اسے صحافت کے گند میں نہ رگیدیں۔دیکھ لیجئے گا اس واقعے کے بعد اسے کوئی بڑا چینیل اٹھا لے گا اس لئے کہ اس کے ایک کلپ نے اس کی ریٹینگ بڑھا دی ہے۔اس کی ریٹینگ تو چڑھ گئی مگر نسوانیت کا ریٹ کم ہو گیا۔اپنی ماں بہن بیٹی کی اخلاقی پیمانوں میں وزن نہ کم ہونے دیجئے۔عورت زندہ باد
افتخار بھائی آپ نے بہت درد مند دل کے ساتھ اس حساس موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔۔۔۔آپ نے جس رخ سے اس مسلہء کو دیکھا اور اسکا تجزیہ کر کے ایک قابل عمل حل پیش کیا ہے وہ واقعی قابل قدر ہے۔ہم لوگوں کو واقعی سوشل میڈیا پر صحافت کے لیے ایک ورس کی ضرورت ہے۔۔میں نے ایک ایسا ہی کورس ترتیب دیا تھا اپنی وومن آرگنائیزیشن کے ساتھ لیکن اس پرابھی تک کام نہیں کرسکی۔۔۔اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ بھی ہماری ٹیم میں شامل ہو جائیں۔۔۔سویڈن سے عارف بھائی سے بھی پوچھ لیتے ہیں۔۔۔۔ہو سکتا ہے اس طرح اسے عملی جامہ پہنا سکیں۔۔۔باقی ما شاللہ آپکی تحریریں بہت معاری ہوتی ہیں پڑھ کر خوشی ہوتی ہے کہہ کہ ابھی آپ جیسے مخلص لوگ باقی ہیں۔
اللہ کرے زور قلم اور ذیادہ
دعا گو شازیہ عندلیب
میں ایک عرصے سے ضیاء شاہد اور ان جیسے بڑے مالکان سے درخواست کرتا رہا ہوں خدا را اس قوم پر رحم کیجئے کوئی انسٹی ٹیوٹ کوئی ادارہ بنائیے جہاں طلباء صحافت سیکھ سکیں۔لیکن لگتا ہے خرچے والی چیزیں کسی کو نہیں بھاتیں۔خبریں سے تو اب بھی امید ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد جہاں اس کے پاس بہترین جگہیں ہیں وہاں ان کلاسز کا اجراء کرے ۔تا کہ صحافتی دنیا میں جو کمی رہ گئی ہے اسے دور کیا جا سکے۔
Excellent Sir. Keep it up.