انٹر کلچرل وومن گروپ میں طالبہ نے ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان پاس کر لیا

انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام ہونے والی ڈرائیونگ کلاسز کی طالبہ عائشہ ڈرائیوینگ لائیسنس کے امتحان میں کامیاب ہو گئی ہیں۔وومن گروپ کے زیر اہتمام امتیاز یٰسین صاحبہ
ڈرائیونگ کی عملی کلاسز کی انسٹرکٹر ہیں۔وہ گزشتہ چھ ماہ سے خواتین کو ڈرائیونگ سکھا رہی ہیں۔امتیاز یٰسین صاحبہ کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جبکہ امتیاز یٰسین خواتین کی سومنگ کی کلاسز بھی لے رہی تھیں۔جو کہ اب دوبارہ شروع کی جائیں گی۔اس کے علاوہ انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام نارویجن زبان کی فری کلاسز بھی نہائیت کامیابی سے جاری ہیں۔
نوٹَ جو خواتین ڈرائیونگ سیکھنا چاہتی ہیں وہ اس لنک پر مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔
editor@urdufalak.net
source:UFN

اپنا تبصرہ لکھیں