زندگی کے طویل ہونے کا راز کافی پینے میں

ایک حالیہ سروے میں یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں کہ کافی پینے سے زندگی طویل ہوتی ہے۔یہ سروے دس مختلف یورپین ممالک اور امریکہ میں کیا گیا۔سروے میں یہ بتایا گی اکہ وہ لوگ جو کہ دن میں چار کپ کافی پیتے ہیں ان افراد میں جلد مرنے کے چانسز کافی نہ پینے والوں سے اٹھارہ فیصد کم ہوتے ہیں۔
یہاں تک کہ دن میں صرف ایک کپ کافی پینے والے افراد میں بھی جلد موت کی شرح میں بارہ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ا سکے علاوہ یورپین سروے رپورٹ کے مطابق کافی پینے سے اسٹروک دل کے امراض اور نظام ہاضم کے اکراض میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس لیے دن میں ایک لیٹر تک کافی پینے والے افراد بھی درست ہیں مگراس سے ذیادہ کافی پینے سے انسان حد سے ذیادہ جذباتی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن غیر متوازن ہو سکتی ہے۔لہٰذا انہیں ہلکی کافی استعمال کرنی چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں