بانی پاکستان کی صاحبزادی 98برس کی ہوگئیں

1

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا 98برس کی ہوگئی ہیں وہ 15اگست1919 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔دینا واڈیا آج کل امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے میں ہیٹن میں رہائش پذیر ہیں۔ قائداعظم اکیڈمی کے سربراہ پروفیسر رضی حیدر کے مطابق دینا واڈیا نیویارک میں تنہا رہتی ہیں ان کے شوہر کا کئی برس قبل انتقال ہوچکا ہے۔ جبکہ ان کے صاحبزادے نسلی واڈیا بھارت میں مقیم ہیں۔دینا واڈیا کے بیٹے ایک بڑے بھارتی صنعتی گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ہیں۔ دیناواڈیا اب تک قیام پاکستان کے بعد تین مرتبہ پاکستان آچکی ہیں آخری مرتبہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں مارچ 2004 میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے پاکستان تشریف لائی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں