افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے، پاکستان کو دہشتگردوں کی حمایت روکنا ہو گی، امریکی کمانڈر جان نکلسن

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان قیادت کوئٹہ اور پشاور میں موجود ہے جس سے باخبر ہیں،پاکستان کو دہشت گردوں اور باغیوں کی حمایت کو ر وکنا ہوگا۔افغان ٹی وی کو انٹرویو میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ سنگین ہے اور اسے حل کرنا ہوگا۔امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان نکلسن نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکومت کے درمیان اس مسئلے کے حل پر بات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی تھیں۔صدر ٹرمپ کا پالیسی اعلان کے موقع پر خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں