روس نے پاکستان کو چار عدد ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے ہیں۔ ٹینک شکن میزائلوں، راکٹ، بموں اور خودکار مشین گن نے اس ہیلی کاپٹر کو عہد جدید کی سب سے خوفناک جنگی مشین میں تبدیل کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ان ہتھیاروں کے علاوہ یہ ہیلی کاپٹر آٹھ افراد کو سوار بھی کرسکتا ہے جب کہ اس کا عملہ صرف دو افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر سردست تو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ایک مﺅثر ہتھیار ثابت ہو گا لیکن دوران جنگ آیم آئی 35 دشمن کی بکتر بند فارمیشنوں کی پیشقدمی روکنے کا بھی کلیدی ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس امر کا قوی امکان ہے کہ پاکستان اسی ماڈل کے مزید ہیلی کاپٹر روس سے خریدے گا۔ اس سودے، کو دہائیوں تک سرد مہری کے شکار تعلقات کے حامل ملکوں کے درمیان پہلی حقیقی دفاعی خریداری قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد روس سے بڑے دفاع سودوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
Recent Comments