را ئے ونڈکے علاقہ میں باپ کے ساتھ ساس کی دوسری شاد ی کے ر نج میں داماد نے ساس اور اپنی بیو ی کو کلہاڑیو ں کے وار کر کے قتل کردیا، پو لیس نے لا شوں کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے، آلہ قتل برآمد ہونے اور ملزم عرفان کے انکشافات کے بعد اس کی ساس سے شاری رچانے والا بھی غائب ہوگیا۔
را ئے ونڈ کے علاقہ را م گا و¿ ں کی رہا ئشی 35سالہ مسرت بی بی کی 19سالہ بیٹی فا طمہ کی تقریباً ایک سال قبل عرفا ن نا می نوجوان سے شادی ہو ئی تھی۔ پو لیس کے مطا بق مسرت بی بی اپنے دا ما د عرفا ن کے والد شیر محمد کو پسند کرتی تھی، چند روز قبل دو نو ں نے مبینہ طو ر پر خفیہ طو ر پر شاد ی کر لی جس کا عر فا ن کو شد ید ر نج تھا اس نے متعد د با ر بیو ی فا طمہ اور سا س کور شتہ ختم کر نے کی د ھمکی بھی دی لیکن مسر ت اور فا طمہ نے بات نہ سنی۔گزشتہ دنوں جب عر فا ن گھر گیا اور اپنی اور ساس کو اس ر شتہ کو ختم کا کہنا تو دونو ں میں تلخ کلا می ہو گئی جس پر ملزم عر فا ن نے طیش میں آکر کلہا ڑیو ں کے وار کر کے سا س کوقتل کیا جبکہ مزا حمت کر نے پر بیو ی کو بھی کلہا ڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایاکہ اس نے اپنی ساس کو طلاق لینے کو کہاتھا لیکن وہ رضامند نہ تھی ۔ محلے داروں کاکہناتھاکہ مقتولین کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا، نوسربازی کی وارداتوں میں ملوث تھے ، آپس میں سونے کی تقسیم پر جھگڑا ہواتھا جس کے بعد عرفان نے طیش میں آکر کلہاڑی اٹھالی۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2017/09/Murder-in-Lahore.jpg)
Recent Comments