بادشاہ نے جب سونے چاندی کے برتنوں میں کھاناحضرت شیخ نصیر الدین محمود چراغؒ کی بارگاہ میں بھیجا تو تو آپ نے کھانا برتن میں کھانے کی بجائے ایسا کام کردیا کہ بدخواہ منہ دیکھتے رہ گئے

1

سلطان محمد تغلق شاہ کے دل میں اللہ کے ولی کو آزمانے کا خیال پیدا ہوا اور اس نے ایک مرتبہ دہلی کے بزرگ حضرت شیخ نصیر الدین محمود چراغؒ کے لیے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا بھیجا کہ اگر کھائیں گے، تو پوچھوں گا کہ آپؒ نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھا کر اولیاء اور صوفیا کرام کے مسلک کے خلاف کام کیوں کیا؟ اگر کھانے سے انکار کریں گے تو بادشاہ کی توہین پر باز پرس کروں گا۔
کھانے کا سامان جب حضرت چراغ دہلویؒ کی خدمت میں پیش ہوا تو دیکھتے ہی آپؒ مسکرا دئیے۔پھر ایک برتن سے ایک لقمہ کھانے کا نکالا اور اسکو اپنی ہتھیلی پر رکھ کر کھا لیا۔ بدخواہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور سلطان محمد کی شرارت بھی دھری کی دھری رہ گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں