خاندان کے ساتھ چھٹیوں پر دبئی جانے والے اس گورے کو گرفتار کرلیا گیا، کرنسی تبدیل کرواتے ہوئے اس نے ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ۔

1

سکاٹ لینڈ کا ایک شہری اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے دبئی گیا لیکن اسے ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا گیا۔ اسے ایک ایسے جرم میں گرفتار کیا گیا کہ خلیجی ممالک جانے والے ہر شخص کو اس کے بارے میں ضرور خبردار ہونا چاہئیے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں بل بارکلے نامی یہ شخص اپنی 42سالہ اہلیہ مونیکے فلیمنگ اور دو بچوں کے ہمراہ دبئی پہنچا جہاں اس نے ایک منی چینجر کو 20پاﺅنڈ کا نوٹ چینج کرنے کے لیے دیا، جو کہ جعلی تھا۔ اس پر منی چینجر نے پولیس کو بلا لیا جو بل بارکلے کو گرفتار کرکے لے گئے اور 12گھنٹے تک جیل رکھا ۔ ان کے ہوٹل روم اور سامان کی تلاشی لی اور تسلی ہونے پر، کہ ان کے پاس یہ ایک ہی جعلی نوٹ تھا جو غلطی سے آیا، اسے رہا کر دیا۔

33

ایک سال بعد بل بارکلے گزشتہ دنوں دوبارہ فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر دبئی گیا تو ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسی جعلی نوٹ کے کیس میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 3دن تک اسے جیل میں رکھا اور اب وہ دبئی میں دربدر پھر رہا ہے کیونکہ اس کا پاسپورٹ پولیس نے ضبط کر رکھا ہے، جس کے بغیر وہ سفر نہیں کر سکتا۔بل بارکلے کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے گزشتہ سال دبئی کی پرواز پکڑنے سے قبل سکاٹ لینڈ میں چینج لیا تھا۔ ممکنہ طور پر اس وقت ہمیں دی گئی رقم میں یہ جعلی نوٹ بھی شامل تھا۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ گزشتہ سال یہ معاملہ حل ہو گیا تھا چنانچہ ہم اس سال پھر یہاں چھٹیوں پر آ گئے لیکن آتے ہی بارکلے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری ساتھ کیا ہو رہا ہے۔“ بارکلے کا کہنا تھا کہ ”مجھے گرفتار ہوتا دیکھ کر ہمارے بچے انتہائی خوفزدہ ہو گئے۔ پچھلے سال جب انہوں نے مجھے رہا کیا تو یقین دہانی کرائی تھی کہ میں دوبارہ واپس متحدہ عرب امارات آ سکتا ہوں لیکن جب میں اس سال پھر آیا تو دوبارہ مجھے گرفتار کر لیا گیااور اب پاسپورٹ واپس نہیں کیا جا رہا۔“

55

اپنا تبصرہ لکھیں