دن بھر کام میں مصروف رہنے والے کسی ملازم کو اونگھ آ جائے تو وہ بیچارہ نیند سے ڈھیر نہ ہو تو اور کیا کرے، جیسا کہ اس خاتون کے ساتھ ہوا۔ امریکا کے کسی شاپنگ سنٹر کے کاﺅنٹر پر کھڑی اس خاتون کی ویڈیو حال ہی میں سامنے آئی ہے، اور جو بھی اسے دیکھتا ہے بس دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔
یہ خاتون تو کچھ زیادہ ہی تھکاوٹ کی شکار نظر آتی ہے، جبھی تو کھڑے کھڑے ہی اس پر نیند کا ایسا غلبہ ہوا کہ وہیں ڈھیر ہو گئی۔ اس کے قریب کھڑے دو نوجوان بے یقینی سے دیکھ رہے ہیں کہ یہ آگے پیچھے جھول رہی ہے۔ اس سے پہلے کہ کوئی اس کی مدد کو بڑھتا یہ پیچھے کی جانب لڑھکتی ہوئی زمین پر جا گری، تب کہیں جا کر اس کی آنکھ کھلی۔
اس دوران ساتھی ملازمین بھی اس کی مدد کو بڑھتے ہیں اور یہ خود بھی سنبھلتے ہوئے اوپر اٹھنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ دلچسپ ویڈیو نے جہا ں انٹرنیٹ صارفین کو محظوظ کیا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین اس خاتون سے ہمدردی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔