امریکا کا روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر اظہار تشویش،برمی فوجی قیادت کے امریکی ایونٹس میں دعوت نامے منسوخ،پابندیاں لگانے پر غور

0123

امریکانے برمامیں روہنگیامسلمانوں پرمظالم پرسخت اظہارتشویش کا اظہار کرتے ہوئے برمی فوجی قیادت کے امریکی ایونٹس میں دعوت نامے منسوخ کردیئے،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برما پر محدودپابندیاں لگانے پرغورکررہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ برماحکومت اورفوج ملک میں قیام امن کےلئے فوری اقدامات کرے،برمامیں مسلمانوں پرظلم کرنے والوں کااحتساب ضروری ہے،برمامیں تشددکے خاتمے کےلئے امریکااحتساب کاطریقہ اپنائے گا،ترجمان کا کہنا تھا کہ تشددمیں ملوث فوجی امریکی تربیتی پروگرام کےلئے نااہل ہوں گے،برماکے احتساب کےلئے اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں، برماکااحتساب اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی تنظیم کے فورم پرہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں