ابوظہبی سے رحیم یار خان جانے والے قومی ایئر لائن کی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا،پی آئی اے انتظامیہ کی مسافروں کو بسوں کے ذریعے رحیم یار خان بھجوانے کی کوشش،مسافروں نے جہاز سے باہر نکلنے سے انکار کردیا،تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو ابوظہبی سے لے کر رحیم یار خان جا رہی تھی کہ انتظامیہ نے طیارے کو لاہور اتار لیا اور مسافروں کو بسوں کے ذریعے رحیم یار خان بھجوانے کی کوشش کی اور جہاز کا اے سی بند کردیاجس پر مسافروں نے جہاز سے نکلنے سے انکار کردیا،مسافروں کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کا طویل سفر بسوں پر نہیں کرسکتے ،انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سی بند ہونے سے جہاز میں حبس ہوگیا اور بچے بلبلا رہے ہیں ۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2017/11/pia-menace.jpg)
Recent Comments