دو چینی باشندے تاجر سے 62لاکھ لے کر رفو چکر

chilgozay

ایف ایٹ مرکز میں دو چینی باشندے پاکستانی تاجر سے 62 لاکھ روپے کے چلغوذے خرید کر رقم ادا کرنے کی بجائے کسی دوسرے تاجر کو فروخت کرکے رفوچکر ہوگئے۔ مارگلہ پولیس کے مطابق تاشفین نامی شخص نے بتایا کہ دو چینی باشندوں زونگ ہو اور لیو پوزہانگ نے ان سے 62 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے چلغوذے خریدے اور کہا کہ وہ یہ چلغوذے چین بھجوائیں گے، میں نے ہمسایہ ملک اور پاکستان کے ساتھ چین کے اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ان پر اعتماد کرلیا اور چلغوذے ان کے حوالے کردئیے لیکن ملزمان نے وعدہ کے مطابق رقم ادا کرنے کی بجائے چلغوذوں سے بھرا ٹرک چین لے کر جانے کی بجائے یہاں ہی کسی تاجر کو فروخت کردیا اور خود غائب ہوگئے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن چینی باشندوں کا اسلام آباد سے کوئی سراغ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق مروجہ طریقہ کار کے تحت اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانہ کو اب ان ملزمان کی گرفتاری کی خاطر مدد کیلئے خط لکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں