افغانستان میں طالبان نے ایک 85سالہ خاتون کے ہاتھ پیر کاٹ ڈالے اور اس کے بعد اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس خاتون کو یہ سزا ایسے جرم میں دی گئی کہ سن کر ہی آدمی کانپ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ افغان حکومت کی حامی تھی اورعلاقے میں اس کے لیے کام کر رہی تھی۔ یہ روح فرسا واقعہ افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے گیرام سر میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق طالبان نے عمر رسیدہ خاتون کو اغواءکیا اور اپنی ہی ایک عدالت میں اس کو پیش کر دیا۔ اس پر افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ رابطوں کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ اس عدالت نے خاتون کو موت کی سزا دی جس پر طالبان نے پہلے اس کے ہاتھ پاﺅں کاٹے اور پھر قتل کر دیا۔ہلمند کے مقامی حکام کی طرف سے واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔