بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کو چینی سرحد پر پہنچانے کے لئے ریاست اترکھنڈ میں دس ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سو کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر شروع کر دی۔ یہ سڑک تنک پور سے پٹھورا گڑھ تک ہو گی اور اس کے ذریعے فوجی دستوں اور اسلحہ کو تیزی سے چینی سرحد تک پہنچایا جا سکے گا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سڑک وزیراعظم نریندر مودی کے پورا سال قابل استعمال رہنے والی سڑکیں تعمیر کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہے۔ یہ سڑک جنگی بنیادوں پر تعمیر کی جارہی ہے تاکہ اسے 2019ءمیں مکمل کیا جا سکے۔سڑک کی تعمیر کا ٹھیکا چار معروف کمپنیوں کو دیا گیا ہے۔اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے خود رکھا تھا۔
Recent Comments