سعودی عرب امریکہ سے 700 ارب روپے کی کیا چیز خریدے گا؟ ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا

111

من کی جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے برطانیہ کواندر سے شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے والا بڑا ملک ہے،لیکن اب سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اسلحے کی خریداری کا اتنا بڑا معاہدہ کر لیا ہے کہ جان کر ہر کوئی دم بخود رہ گیا۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب امریکہ سے 7ارب ڈالر (تقریباً7کھرب روپے) کا اسلحہ خریدنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں کمپنیوںRaytheon Coاور Boeing Coکو منتخب کیا گیا ہے جو سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کریں گی۔

دونوں کمپنیوں کی طرف سے اس خبر پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”جب تک کانگریس کی طرف سے اس معاہدے کے متعلق حتمی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا تب تک ہم اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔حکومت سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرتے ہوئے تمام عوامل کو ملحوظ رکھے گی جن میں عرب خطے میں طاقت کا توازن اور انسانی حقوق پر اس کے اثرات و دیگر شامل ہیں۔“رپورٹ کے مطابق مارچ 2015ءسے اب تک یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ میں 4800عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اس معاہدے کو امریکی کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں