ایک لڑکی اور ہزاروں کا مجمع۔۔۔ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ وہ کام ہوگیا جو تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا

009

 گزشتہ روز سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک لبنانی گلوکارہ کا کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں نوجوان سعودی خواتین نے شرکت کی۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ حیبہ تواجی کے کنسرٹ میں خواتین کی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ ٹکٹس کی فروخت کا اعلان ہونے کے دن ہی تمام سیٹیں بک ہو گئیں۔ شاہ فہد کلچرل سنٹر میں ہونے والے اس کنسرٹ میں شریک لڑکیوں نے اپنے عبائے اتار دیئے اور عربی دھنوں کے ساتھ ساتھ مغربی گانوں پر بھی رقص کرتی رہیں۔

کئی لڑکیاں اپنے موبائل فونز پر کنسرٹ کے مناظر فلمانے میں بھی مصروف رہیں۔ کنسرٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ”یہ سعودی عرب کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ تمام خواتین کو اس امر کی تحسین کرنی چاہیے کہ ان کے سامنے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کنسرٹ میں پرفارم کر رہی ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نافذ کردہ اصلاحات سعودی معاشرے میں کیابنیادی تبدیلیاں لا رہی ہیں، یہ ایونٹ اس کی تازہ مثال ہے۔“ کنسرٹ میں شرکت کرنے والی ایک لڑکی العنود کا کہنا تھا کہ ”ذاتی طور پر میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ایسے کنسرٹ مزید منعقد کیے جائیں گے اور میں اس حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں