انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بعد ہنی مون کیلئے کہاں جائیں گے اور 26دسمبر کو ممبئی میں کیا کرنے والے ہیں ؟ بھارتی میڈیا نے جوڑے کی شادی کا سارے کا سارا منصوبہ بے نقاب کر دیا

1

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور اس کے بعد وہ ’رومن ہنی مون ‘ کیلئے جائیں گے اور  واپسی پر 26دسمبر کو ممبئی میں ریسپشن کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ رومن ہنی مون سے مراد وہ اٹلی کے شہر روم سمیت دیگر انتہائی خوبصورت شہروں اور دلکش مقامات پر جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارے گا۔
بھارتی ویب سائٹ ’’ انڈیا ٹو ڈے‘‘  اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وائن یارڈ ریزورٹ میں تقریب کے بعد جوڑے کی فیملی میلان کیلئے روانہ ہو گی جو کہ یہاں سے کچھ ہی منٹ کے سفر کی دوری پر ہے ،جہاں پر شادی کی تقریب انجام پائے گی ،اس کے بعد انوشکا اور ویرات کوہلی ’رومن ہنی مون ‘ کیلئے جائیں گے اور اس کے بعد وہ 21دسمبر کو ممبئی واپس لوٹیں گے ۔واپسی کے بعد 26دسمبر کو ممبئی کے  فائیو سٹار ہوٹل میں ایک شاندار ریسپشن کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں فلم انڈسٹری سمیت کرکٹ کی دنیا کی معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔
دوسری جانب ویب سائٹ ’فلم فیئر ڈاٹ کام ‘ نے دعویٰ کیاہے کہ اٹلی میں شادی کی تقریب کیلئے انوشکا شرما کے انتہائی قریب شارخ خان اور عامر خان کو مدعو کیا گیاہے جبکہ کچھ اور بھی دوست ان کے ہمراہ ہوں گے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے جہاں انوشکا نے اپنے قریبی دوستوں کو دعوت دی ہے وہیں ویرات کوہلی نے بھی اپنے قریبی چاہنے والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے اور دونوں کی جانب سے تمام مہمانوں کو اعتماد میں لیا گیاہے کہ وہ اسے ابھی صیغہ راز میں رکھیں ۔
اپنا تبصرہ لکھیں