خاتون نے 5 برس تک اپنے تکیوں کے غلاف نہ دھوئے، پھر اس کے جسم سے ڈاکٹر نے کیا خوفناک چیز نکال لی؟ جان کر آپ گھر جاتے ہی اپنا بستر دھوئیں گے

nn

چین میں ایک خاتون نے 5سال تک اپنے تکیوں کے غلاف نہ دھوئے جس کے باعث اسے ایسی تکلیف سے دوچار ہونا پڑ گیا کہ سن کر ہر کوئی آج ہی پورا بستر دھو ڈالے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہیوبی میں ژو نامی خاتون کی آنکھوں میں شدید درد رہنے لگا اور آنکھیں سرخ ہو گئیں۔ دو سال سے وہ اس صورتحال سے دوچار تھی اور کئی ڈاکٹروں سے علاج کروا چکی تھی۔

بالآخر وہ سپیشلسٹ کے پاس گئی تو اس نے آنکھ کا معائنہ کرکے خوفناک انکشاف کیا کہ اس کی آنکھوں میں 100سے زائد کیڑے (دوسروں کے جسم سے خوراک حاصل کرنے والے پیراسائٹس) موجود تھے۔ تاہم ڈاکٹر اس کی وجہ معلوم کرنے سے قاصر رہا۔ آخر اس نے خاتون سے گھر میں صفائی وغیرہ کے متعلق سوالات کیے تو معمہ حل ہو گیا اور ڈاکٹر نے بتایا کہ پانچ سال کے گندے تکیوں کے غلاف خاتون کی اس تکلیف کی وجہ تھے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کا علاج بھی کیا اور اسے گھر کی صفائی اور بستر و تکیے اچھی طرح دھونے کی ہدایت بھی کی اور اب خاتون صحت مند ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں