گلف نیوز کے مطابق چین نے گوادر میں ایک سکول تعمیر کیا ہے ، عام لوگوں کے علاج کیلئے ڈاکٹر بھیجے ہیں، اور 50 کروڑ ڈالر (تقریباً 50 ارب پاکستانی روپے) مختص کئے ہیں تاکہ گوادر میں ایک انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ہسپتال ، کالج اور صاف پانی کے منصوبے قائم کئے جا سکیں ۔
گوادر کے نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے کئی کروڑ ڈالر کی گرانٹ مختص کی گئی ہے ، جو کہ چین کی جانب سے کسی بیرونی ملک کے لئے سب سے بڑی گرانٹس میں سے ایک ہے۔ چین کا عام طریقہ یہ رہا ہے کہ یہ دوسرے ممالک میں انفراسٹرکچر منصوبے تعمیر کرتا ہے جن کیلئے کمرشل و ڈویلپمنٹ بینکوں کو ذریعے قرضے دیئے جاتے ہیں، لیکن گوادر کیلئے چین کا برتاﺅ باقی دنیا سے بالکل الگ ہے ۔ جرمن مارشل فنڈ تھنک ٹینک سے تعلق رکھنے والے محقق اینریو سمال کا کہنا تھا ” چین عام طور پر امداد اور گرانٹ نہیں دیتا، لیکن (گوادر میں) گرانٹس کا یہ ارتکاز یقینا بہت حیران کن ہے۔ پاکستان اس امداد کو کھلی باہوں کے ساتھ خوش آمد ید کہہ رہا ہے لیکن امریکا اور بھارت کے دل میں شک پیدا ہو رہا ہے کہ گوادر چین کے مستقبل کے جیو سٹریجک منصوبوں کا حصہ ہے جو امریکا کے بحری غلبے کیلئے چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ۔“
Recent Comments