کویت کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل محمد الخدار کا ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش میں لینڈنگ کے دوران کریش ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کویتی آرمی چیف اور ان کا وفد خیریت سے ہے جس کی تصدیق کویتی وزارت دفاع نے بھی کردی ۔
عرب میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے کویتی آرمی چیف اور ان کے وفد کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ شدید دھند کی وجہ سے درست طریقے سے دیکھ نہیں پایا اور مقررہ جگہ پر لینڈنگ سے قبل درختوں سے ٹکراگیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف آف سٹاف نے نائب وزیراعظم و وزیردفاع شیخ نصرصباح الاحمد الصباح اور ڈپٹی چیف آف سٹاف جنرل عبداللہ نواف الصباح سے رابطہ کیا اور بتایاکہ معمولی سا مالی نقصان ہوا اور کچھ خراشیں آئیں ۔
Recent Comments