عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں،ان پرفخرہے،مجھے نہیں پتہ کہ چیئرمین تحریک انصاف نے شادی کی ہے یانہیں،اگرعمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں کنوارے وزیراعظم کووہ پروٹوکول نہیں ملتا ،جوشادی شدہ کو دیا جاتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے ،انہوں نے کہا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک اہم تاریخیں ہیں، حدیبیہ، ایل این جی اور پاناما کے چور جیلوں کے پیچھے ہوں گے ۔
![](https://usercontent.one/wp/www.urdufalak.net/wp-content/uploads/2018/01/Kanwara-Prime-Minister.jpg)
Recent Comments