زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او قصور زینب کے والد محمدامین انصاری کو گاڑی میں بٹھا کر لاہور لے گئے،جہاں وہ شام کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ملزم پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکا تھا، ملزم زینب کے محلے کا رہائشی ہے،زینب کے قتل کے بعد ملزم نے شیوا کر لی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا،پولیس کا کہناہے کہ عمران کا ڈی این اے ملزم کے ڈی این اے سے میچ کر چکاہے۔
ڈی پی او قصور نے ملزم کی گرفتاری کے بعد زینب کے والد کو تھانے بلایا اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر لاہور لے گئے جہاں وہ شام کو وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔